کیویز سے فیصلہ کن ٹی ٹونٹی معرکہ ، گرین شرٹ آج پریکٹس کریں گے

منگل 19 جنوری 2016 12:18

کیویز سے فیصلہ کن ٹی ٹونٹی معرکہ ، گرین شرٹ آج پریکٹس کریں گے

ویلنگٹن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار19جنوری- 2016ء) نیوزی لینڈ سے تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ کے لئے گرین شرٹس آج سے پریکٹس شروع کریں گے ، ہیڈ کوچ نے اپنے شاہینوں کو ٹریننگ پر دھیان دینے اور سیلفیز اور ٹوئٹر سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

ہیملٹن میں کیویز نے پاکستانی بالرز کی دھلائی کرکے پہلے میچ کی جیت کا نشہ ہوا میں اڑانے کے ساتھ ساتھ تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی ، فیصلہ کن معرکہ اب جمعے کے روز ہوگا جس کے لئے ٹیم آج سے ویلنگٹن میں تیاری شروع کرے گی ۔