قومی سکواش ٹیم کے مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے فزیکل فٹنس کیلئے ویٹ ٹریننگ کی

منگل 19 جنوری 2016 12:24

قومی سکواش ٹیم کے مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے فزیکل فٹنس کیلئے ویٹ ٹریننگ ..

اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 جنوری۔2016ء) قومی سکواش ٹیم کے مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے فزیکل فٹنس کیلئے ویٹ ٹریننگ پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے جناح فٹنس سنٹر میں کی، اس موقع پر قومی ٹیم کے ہیڈکوچ فہیم گل نے بتایا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا سیف گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے مصحف سکواش کمپلیکس جاری ہے جس میں کھلاڑی بھر پور محنت کر رہے ہیں اور ہفتے میں دو، تین دن ویٹ ٹریننگ کیلئے جم میں لایا جاتا ہے تاکہ کھلاڑی جسمانی طور پر فٹ ہوں۔

(جاری ہے)

فہم گل نے امید ہے کہ قومی ٹیم سیف گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔