انڈین کرکٹرز اپنی ذات کیلئے کھیلتے ہیں ، گلین میکسویل

منگل 19 جنوری 2016 12:42

انڈین کرکٹرز اپنی ذات کیلئے کھیلتے ہیں ، گلین میکسویل

میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء)مایہ ناز آسٹریلوی بلے باز گلین میکسویل نے بھارتی بلے بازوں کو اپنی ذات کے لیے کھیلنے والے کھلاڑی قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

انڈیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پانے والے میکسویل نے کہا کہ بھارتی بلے باز شاید اس بات کو یقینی بنارہے تھے کہ وہ کوئی سنگ میل عبور کرلیں ‘کچھ لوگ سنگ میل کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں اور کچھ نہیں۔

جارح مزاج آسٹریلوی بلے باز نے کہا کہ اگر آپ کے لیے سنگ میل اتنی زیادہ اہمیت رکھتے ہیں تو پھر انہیں ہی پورا کریں۔ میرے لیے ان کی کبھی اہمیت نہیں رہی تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ ہندوستانی ٹیم تیسرے ایک روزہ میچ میں اچھا کھیلی۔انڈیا کی بیٹنگ اور باوٴلنگ گزشتہ میچوں کے مقابلے میں کافی بہتر تھی۔