قومی اسمبلی میں فوجداری ایکٹ 1898 میں مزید ترمیم کا بل منظو ر

بل منظوری کے بعد کراچی میں سکیورٹی فورسز سمن کے بغیر کسی شہری کو گرفتار نہیں کرسکیں گے ،بل ایم کیو ایم نے پیش کیا

منگل 19 جنوری 2016 12:54

قومی اسمبلی میں فوجداری ایکٹ 1898 میں مزید ترمیم کا بل منظو ر

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 جنوری۔2016ء) قومی اسمبلی میں فوجداری ایکٹ 1898 میں مزید ترمیم کیلئے منظور کرلیا ہے ۔ بل منظوری کے بعد کراچی میں سکیورٹی فورسز سمن کے بغیر کسی شہری کو گرفتار نہیں کرسکیں گے یہ بل ایم کیو ایم نے پیش کیا ہے جس کی مخالفت حکومت نے نہیں کی ۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کے رکن شیخ صلاح الدین نے بتایا کہ کراچی میں سکیورٹی فورسز کے اہلکار گھروں پر اچانک چھاپے مارتے ہیں لوگوں کو اغواء کرکے لے جاتے ہیں ان کا سراغ نہیں مل ر ہا ہے سکیورٹی اہلکار مقدمہ درج کرکے افراد کیخلاف کارروائی کریں گرفتاری کیلئے باقاعدہ سمن جاری ہونا چاہیے آفتاب شیخ نے کہا کہ ملک میں حالات بڑے نازک ہیں اس لئے یہ بل متعلقہ کمیٹی کے سپرد کرنا چاہیے ۔

قومی اسمبلی نے ملک سے چھوٹے بچوں سے اجرات کرانے کی روک تھام کا بل بھی پیش کیا ہے حکومت نے اس کی مخالفت نہیں کی ہے اور یہ بل بھی متعلقہ کمٹی کو بھیج دیا گیا ہے بل ایوان میں پیش ہونے کے بعد متعلقہ قائمہ کمیٹی کو مزید غور کیلئے پیش کیا یہ بل عالیہ کامران نے پیش کیا اور کہا کہ ملک سے بچوں سے جبری اجرت کا مسئلہ حل ہونا چاہیے بچوں کو تعلیم دلوانا چاہیے