اداکار ایوشمان کھرانہ نے فلم ”من مرضیاں“ کے لئے اپنی داڑھی بڑھا لی

منگل 19 جنوری 2016 13:35

اداکار ایوشمان کھرانہ نے فلم ”من مرضیاں“ کے لئے اپنی داڑھی بڑھا لی

ممبئی ۔ 19 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 جنوری۔2016ء) بالی وڈ اداکار ایوشمان کھرانہ نے اپنی نئی فلم ”من مرضیاں“ کے لئے اپنی داڑھی بڑھانا شروع کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایوشمان کھرانہ نے کہا ہے کہ وہ نئی فلم ”من مرضیاں“ پنجابی کا کردار ادا کریں گے اور اس کے لئے انہوں نے داڑھی بڑھانا شروع کر دی۔انہوں نے کہا کہ فلم کی عکسبندی آئندہ ماہ شروع ہو گی اور پہلی دفعہ پنجاب میں فلم کی عکسبندی میں حصہ لیں گے۔فلم کی ہدایات صمیر شرما دیں گے۔فلم میں ایوشمان کھرانہ اور پیڈنیکر مرکزی کردار ادا کریں گی۔

متعلقہ عنوان :