اداکار عامرخان پر دنیا بھرمیں بھارت کی ساکھ مجروح کرنے کا الزام عائد کر دیا گیا

منگل 19 جنوری 2016 13:55

اداکار عامرخان پر دنیا بھرمیں بھارت کی ساکھ مجروح کرنے کا الزام عائد ..

نئی دہلی ۔ 19 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 جنوری۔2016ء) بھارتی حکام نے بالی وڈ سٹار عامرخان پر دنیا بھرمیں بھارت کی ساکھ مجروح کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں بھارت میں سیاحت کے فروغ کے پروگرام ” انکریڈیبل انڈیا“کے برانڈ ایمبیسڈر کے عہدے سے ہٹانے کے فیصلے کا دفاع کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈیپارٹمنٹ آف انڈسٹریل پالیسی اینڈ پروموشن کے سیکرٹری امیتابھ کانت نے احمد آباد میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزائن کے کانووکیشن سے خطاب میں کہا کہ متعلقہ برانڈ کی تشہیر کسی بھی برانڈ ایمبیسڈر کی بنیادی ذمہ داری ہے لیکن بھارت میں عدم برداشت کے حوالہ سے بیان دے کر عامر خان نے دنیا بھر میں بھارت کی ساکھ مجروح کی۔

ان کی ذمہ داریوں میں زیادہ سے زیادہ غیرملکی سیاحوں کو بھارت آنے پر راغب کرنا تھا لیکن ان کے بیان کے بعد بھارت آنے والے غیرملکی سیاح بھی اپنا ارادہ بدل لیں گے۔ انہوں نے اس موقع پر بھارت کی ساکھ بہتر بنانے کیلئے وزیراعظم نریندر مودی کے ”سٹارٹ اپ انڈیا“اور”سٹینڈ اپ انڈیا“ اقدامات نہایت موثر ثابت ہونگے۔