خاندانی جھگڑا عدالت تک جا پہنچا،،،ستر سالہ بوڑھی خاتون نے بھری عدالت میں درخواست گزار کو شوہر تسلیم کرنے سے انکارکر دیا،،،،عدالت نے خاتون کے بیان کی روشنی میںاسے اپنی مرضی سے جانے کی اجازت دے دی۔

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 19 جنوری 2016 14:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 جنوری۔2016ء)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار شمیم نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار برگیڈئیر ریٹائرڈ منور حسین نے موقف اختیار کیا کہ رمضان اور آصف نامی دو افراد نے جائیداد ہتھیانے کے لئے اسکی بیوی کو حبس بیجا میں رکھا ہے لہذا عدالت اسکی بیوی کو بازیاب کرائے۔

(جاری ہے)

عدالتی حکم پر تھانہ چوہنگ کے ایس ایچ او نے ستر سالہ عابدہ رحمن کو بازیاب کرا کے عدالت میں پیش کیا۔

ستر سالہ عابدہ رحمن نے بھری عدالت میں درخواست گزار کو خاوند تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔خاتون نے عدالت کو آگاہ کیا کہ وہ اپنی مرضی سے رمضان اور آصف کے ہمراہ جانا چاہتی ہے۔جس پر عدالت نے خاتون کا شوہر ہونے کے دعویدار برگیڈئیر ریٹائرڈ منور حسین کی جانب سے دائر حبس بیجا کی درخواست نمٹاتے ہوئے خاتون کو اپنی مرضی سے جانے کی اجازت دے دی۔