سجاد علی کے ساتھ مل کر گانا میرا خواب ہے ، زوئے ویکاجی

اچھی آفر ہوئی تو اداکاری اور کمپیئرنگ بھی کروں گی ، میڈیا سے گفتگو

منگل 19 جنوری 2016 14:21

سجاد علی کے ساتھ مل کر گانا میرا خواب ہے ، زوئے ویکاجی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 جنوری۔2016ء) معروف گلوکارہ زوئے نے کہا ہے کہ سجاد علی کے ساتھ گانا گانا میرا خواب ہے ۔ مستقبل میں عظیم گلوکار کے ساتھ کام کرنا ضرور پسند کروں گی ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ وہ کونسا گیت ہو گا جو میں سجاد علی کے ساتھ کروں گی تاہم ان کے ساتھ کام کرنا میرا بچپن کا خواب ہے انہوں نے کہا کہ سنہری سالوں سے لے کر اب تک ہمارے میڈیا اور سیاسی ماحول میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں آئی ہیں جو کہ انڈسٹری کا سنہری دور وہ تھا جب وائٹل سانسز ، سٹرنگز ، جنون ، عالمگیر ، نازیہ حسن اور دیگر کو سنا جاتا تھا تاہم اب اس طرح کا میوزک نہیں رہا ۔

انہوں نے کہا کہ ایک وقت ایسا تھا جب ہر چیز ڈسٹری بیوشن فرنٹ تھی تاہم اب ایسا نہیں ایک شخص گلوکاری بھی کرتا ہے اداکاری بھی کمپیئرنگ بھی اس طرح کوئی بھی کسی ایک میڈیا کے شعبے کے مخصوص نہیں رہا انہوں نے کہا کہ مجھے خود بھی اگر کوئی اچھی آفر آئی تو اداکاری اور کمپیئرنگ بھی کروں گی ۔

متعلقہ عنوان :