پاکستان میں ہربل میڈیسن کو دوسرے طریقہ ہائے علاج سے کم تر سمجھاجاتا ہے‘ پرو فیسر حکیم سخاوت علی
منگل 19 جنوری 2016 14:39
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء) پاکستان میں ہربل میڈیسن اور طبِ قدیم کو دوسرے طریقہ ہائے علاج سے کم تر سمجھاجاتا ہے ، وقتی اور عارضی مگر فوری الاثر علاج ہونے کے باعث لوگوں کا رجحان زیادہ تر ایلو پیتھک طریقہ علاج کی طرف نسبتاََ زیادہ ہے لیکن سالہا سال دواخوری کرنے کے بعد بیماریوں میں کمی کی بجائے مزید اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے جس کے بعد مریض مایوسی کے عالم میں ہربل میڈیسن سے علاج کو آخری امید کے طور پر لیتا ہے۔
ان خیالات کا اظہاروائس پرنسپل اے آر میموریل طبیہ کالج شاہدرہ ٹاوٴن لاہور پروفیسر حکیم سخاوت علی ،وفیسر حکیم غوث علی حسن ، پروفیسر حکیم محمد افضل میواورطبیبہ عاصمہ منشاء نے طیبی عثمانیہ شفا خانہ بشیر سنٹر المدینہ روڈ لاہور میں ہربل میڈیسن کی افادیت کے حوالہ سے منعقدہ مجلس مذاکرہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ معالجین اپنے علم و فن اور مثبت سوچ سے اپنے اوپر سے دقیا نوسی اور عطائیت جیسی چھاپ ختم کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہربل طریقہ علاج ( طب قدیم ) ہی در اصل تمام طبوں کی ماں ہے ۔ تاریخ گواہ ہے کہ مسلمان اطباء کی تحقیقات پر ہی دیگر تمام طریقہ ہائے علاج کی بنیادیں استوار ہیں ۔ مگر افسوس کے ان کے علوم سے مغرب نے ہم سے زیادہ فائدہ اٹھایا اور آج وہ حقیقی طب کو ( متبادل طریقہ علاج ) کہہ کر تاریخ مسنخ کرنے کی کوششوں میں مگن ہیں ۔ طبی معالجین کو چاہیئے کہ وہ اپنے اصلاف کی تعلیمات اور طبی تحقیقات کو آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کریں تا کہ طب اور طبیب اسکا کا حقیقی وقار حاصل ہو سکے ۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
-
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند
-
ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ
-
لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت
-
ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی کمی ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی فی کلو قیمت میں ریکارڈ 78روپے کمی
-
سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا
-
زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا
-
عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر پاکستان پہنچ گئے
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.