پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے سکول پارٹنر زکی تربیتی ورکشاپ کا آغاز

منگل 19 جنوری 2016 14:44

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے مفت تعلیم کے منصوبے ایجوکیشن ووچر سکیم میں توسیع کے 15ویں مرحلے میں منسلک ہونے والے سکول مالکان کی سٹوڈنٹ انفارمیشن سسٹم کے حوالے سے تربیت کا آ غاز کر دیا ہے۔اس تربیت کا مقصد طالب علموں کی حاضری کے کمپیوٹرائزڈ نظام کو چلانے میں مدد دینا ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق بہاول پور ، رحیم یار خان، ملتان ، ڈیرہ غازی خان، لودھراں، راجن پور، خانیوال اور مظفر گڑھ کے سکول مالکان کی تربیتی ورکشاپ ریجنل آفس ملتان میں منعقد کی جارہی ہے جبکہ فیصل آباد ، قصور ، اوکاڑہ ،شیخو پورہ، وہاڑی بہاول نگر،جھنگ اورخوشاب کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے سکول پارٹنرز کی دو روزہ تربیتی ورکشاپ چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں آ ج صبح 9بجے منعقد ہوگی۔

ترجمان کے مطابق اس تربیتی پروگرام کے بعد سکول پارٹنر اپنے طالب علموں کی تفصیل بذریعہ کمپیوٹرائزڈ نظام جمع کروائیں گے اور ان طالب علموں کی تصدیق کے بعد سکول مالکان کو ماہانہ واجبات ادا کئے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ ان سکولوں میں موجود طالب علموں کو نصابی کتب بھی پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن مفت مہیا کرے گی۔

متعلقہ عنوان :