شاہ رخ خان اور سلمان خان کے خلاف درج مندر کیس کی سماعت کی تاریخ مقرر

منگل 19 جنوری 2016 14:50

شاہ رخ خان اور سلمان خان کے خلاف درج مندر کیس کی سماعت کی تاریخ مقرر

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء) بولی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان اور سلمان خان کے خلاف کالی مندر میں جوتوں سمیت داخل ہونے پر ہندو مھاسبھا سے رہنماکی طرف سے مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی عدالت کی جانب سے مقدمے کی سماعت کیلئے آئندہ تاریخ 24جنوری مقرر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے سپر سٹار شاہ رخ خان نے اپنی حال ہی میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم ”دلوالے “کی تشھیر کیلئے سلمان خان کے مقبول ترین رئیلٹی ٹی وی شو بگ باس میں شرکت کی تھی۔

شو کی خصوصی اقساط کے پرومو کیلئے دونوں اداکاروں کی سپر ہٹ فلم ”کرن ارجن“کے حوالے سے خصوصی سیٹ لگایا گیا تھا۔ مذکورہ سیٹ پر دونوں اداکار کالی مندر میں جوتوں سمیت داخل ہوتے ہیں جس پر ہندو مھاسبھا کے رہنما کا کہنا ہے کہ اداکاروں کے اس طرح مندر میں داخلے سے ہندو مذہب کے پیروکاروں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔انکا کہنا ہے کہ کسی بھی مذہب کے مقدس مقامات میں جوتوں سمیت داخلہ ممنوع ہوتا ہے ایسے میں سپر سٹارز کیسے مندر کے اندر داخل ہوئے