پوجا بیدی نے نئی نویلی ماں کو کمینی چڑیل قرار دیدیا

منگل 19 جنوری 2016 14:50

پوجا بیدی نے نئی نویلی ماں کو کمینی چڑیل قرار دیدیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء)بولی ووڈ کے سینئر اداکار کبیر بیدی نے ہفتے کے روز اپنی 70ویں سالگرہ کے موقع پر خود سے کئی سال چھوٹی پروین دوسانج کے ساتھ چوتھی شادی کر لی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کی شادی کی تقریب میں انکی بیٹی اداکارہ پوجا بیدی نے شرکت نہیں کی تھی۔واضح رہے جوڑے میں گزشتہ 9سال سے معاشقہ چل رہا تھاجس کا اختتام آخر کار شادی پر ہوا۔

(جاری ہے)

70سالہ کبیر بیدی کی شادی میں بالی ووڈ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی متعدد شخصیات نے شرکت کی۔بعداز اداکار کی بیٹی پوجا بیدی کی جانب سے مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ میں کہا گیا کہ جس طرح پریوں کی کہانیوں میں ایک چڑیل سوتیلی ماں کے روپ انھیں ستاتی ہے ان کی زندگی میں بھی ایک اسی ہی کمینی چڑیل داخل ہو چکی ہے۔ زرائع کے مطابق اداکارہ کی جانب سے مذکورہ ٹویٹ چند گھنٹوں کے بعد باپ کے کہنے پر ڈیلیٹ کر دی گئی۔ علاوہ ازیں انھوں نے ایک اور ٹویٹ میں جوڑے کیلئے نیک تمناوٴں کا اظہاربھی کیا