آشا بھوسلے میڈیا پر برس پڑیں

منگل 19 جنوری 2016 15:03

آشا بھوسلے میڈیا پر برس پڑیں

پونے(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء)میٹھی اور سریلی آواز والی بھارتی گلوکارہ آشا بھوسلے کو ایک تقریب میں غصہ آگیا اور وہ میڈیا پر برس پڑیں۔

(جاری ہے)

پونے میں سجی محفل موسیقی میں آشا بھوشلے اپنے سروں کا جادو جگانے آئیں تو میڈیا والوں کا کیمرا آن دیکھ کر ناراض ہوگئیں اور گانا گانے سے صاف انکار کردیا۔انہوں نے ایک رپورٹرکو مخاطب کرکے کہا کہ ریکارڈنگ روک دے اور ساتھ ہی یہ دھمکی بھی دی کہ اگر ریکارڈنگ نہ روکی گئی تو وہ شو چھوڑ کر چلی جائیں گی۔میڈیا والوں نے آشا بھوسلے کی بات مان لی اور ریکارڈنگ بند کر دی۔جس کے بعد آشا بھوسلے نے بھی میڈیا والوں سے معافی مانگی اور پھر محفل کو اپنے سروں سے چار چاند لگا دئے۔