امیتابھ بچن نے نو عمر ہیروئنز کے ہیرو بننے سے انکار کر دیا

منگل 19 جنوری 2016 15:03

امیتابھ بچن نے نو عمر ہیروئنز کے ہیرو بننے سے انکار کر دیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء) میگا سٹار امیتابھ بچن جیسے اعلیٰ پائے کے اداکار کے ساتھ اداکاری کا خواب بولی ووڈ کی تقریباً ہر ہیروئن دیکھتی ہے۔ تاہم میگا سٹار کا کہنا ہے کہ وہ اب کبھی کسی نو عمر ہیروئن کے مقابل ہیرو کا کردار ادا نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

امیتابھ بچن نے حالیہ انٹرویو کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنی فلم ”نشبد“ میں اداکارہ مرحومہ جیا خان کے مقابل اداکاری کا تجربہ کر چکے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ عوام 60سالہ بوڑھے شخص کو18سال کی لڑکی کے ساتھ رومانس کرتے دیکھنا پسند نہیں کرتے اور وہ اس حقیقت سے اچھی طرح واقف ہیں۔ ڈی این اے کی رپورٹ کے مطابق اداکار کا کہنا تھا کہ اگرچہ اداکاری میں عمر سے کو ئی فرق نہیں پڑتا لیکن اس کے باوجود وہ دوبارہ کبھی نو جوان ہیروئن کے مقابل ہیرو کا کردار ادا کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے ہیں