وزیر اعظم نواز شریف کی ایرانی وزیر دفاع سے ملاقات

ایران اور سعودی عرب کے مابین کشیدگی ختم کروانے کو تیار ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 19 جنوری 2016 15:19

وزیر اعظم نواز شریف کی ایرانی وزیر دفاع سے ملاقات

تہران (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 جنوری 2016ء) : وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے وفد کے ہمراہ تہران میں ایرانی وزیر دفاع حسین دھقان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ایران سعودی عرب کشیدگی کے خاتمے کیلئے تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف شریف کا کہنا تھا کہ ایران اور سعودی عرب کے مابین کشیدگی کم کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم امہ کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے، پاکستان خطے میں امن و استحکام چاہتا ہے۔ایرانی وزیر دفاع نے خطے کے استحکام کے لیے پاکستانی کردار کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان انتہائی نازک وقت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے،پاکستان کی کوششوں سے عالم اسلام کو فائدہ پہنچے گا۔