ہدایتکارسپائیک لی اور اداکارہ جاڈا پنکٹ سمتھ کاسیاہ فاموں کو نظرانداز کیے جانے پر آسکرز کا بائیکاٹ

منگل 19 جنوری 2016 15:27

ہدایتکارسپائیک لی اور اداکارہ جاڈا پنکٹ سمتھ کاسیاہ فاموں کو نظرانداز ..

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء)ہالی ووڈ کے ہدایتکار سپائیک لی اور اداکارہ جاڈا پنکٹ سمتھ نے کہا ہے وہ آسکر ایوارڈز کے لیے زیادہ تر سفید فام فنکاروں کی نامزدگیوں کی وجہ سے آئندہ ماہ ان ایوارڈز کی تقریب میں شریک نہیں ہوں گے۔لی نے انسٹراگرام پر کہا کہ وہ ’للی وائٹ ایوارڈ شو کی حمایت نہیں کر سکتے۔آسکرز دینے والی اکیڈمی کی صدر شیرل بون آئزکس نے بھی جہاں نامزد فنکاروں کے کام کو سراہا ہے وہیں یہ بھی کہا ہے کہ تنوع کی کمی نے ان کا’دل توڑ دیا ہے۔

یہ مسلسل دوسرا سال ہے کہ آسکر ایوارڈز کی نامزدگیوں کی فہرست میں زیادہ تر سفید فام فنکاروں کی موجودگی کے باعث تقریب کے بائیکاٹ کے اعلانات سامنے آ رہے ہیں۔آسکرز کی نامزدگیوں میں نظر انداز کیے جانے والوں میں بہترین فلم کے لیے بائیوپک ’سٹریٹ آوٴٹ آف کومپٹن‘ اور ’ کنکوشن‘ میں اداکاری کے لیے بہترین اداکار کے طور پر وِل سمتھ شامل تھے۔

(جاری ہے)

ول کی اہلیہ جاڈا پنکٹ سمتھ نے فیس بْک پر ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ آسکرز کی تقریب میں شرکت نہیں کریں گی۔انھوں نے کہاکہ خود کو تسلیم کرانے کے لیے بھیک مانگنا یا حتیٰ کہ پوچھنا، آپ کے وقار اور اثرورسوخ کو کم کردیتا ہے اور ہم باعزت اور بااثر لوگ ہیں۔آسکر لی نے بھی اسی طرح کے بیان میں کہا کہ دو برسوں میں 40 سفیدفام اداکار اور اْن میں کوئی تبدیلی نہیں، ہم کام نہیں کرسکتے؟اس سال اکیڈمی کی صدر چیرل بْون آئزیکس نے 28 فروری کو منعقد ہونے والی تقریب کی میزبانی سیاہ فام مزاحیہ اداکار کرس روک کو سونپ کر تقریب کو مختلف بنانے کی کوشش کی ہے۔

آئزیکس نے اعتراف کیا کہ ایک بار پھر تمام گوروں کی نامزدگیاں دیکھ کر اْنھیں مایوسی ہوئی تھی۔جمعرات کو اس اعلان کے بعد سے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر ہیش ٹیگ ’آسکرز سو وائٹ‘ بہت زیادہ استعمال کیا گیا۔امریکی شہری حقوق کی سرگرم اور محترم شخصیت ال شیرپٹن نے کہا کہ ہالی ووڈ پتھریلے پہاڑوں جیسا ہے، جتنا آپ اْوپر جائیں گے اسے اتنا ہی سفید پائیں گے اور اس سال کے اکیڈمی ایوارڈز بھی کسی دوسرے پتھریلے پہاڑی آسکر کی مانند ہوں گے۔