منشیات کے تاجر ال چیپو گسمان سے روابط پر میکسیکن اداکارہ زیرِ تفتیش

منگل 19 جنوری 2016 15:27

منشیات کے تاجر ال چیپو گسمان سے روابط پر میکسیکن اداکارہ زیرِ تفتیش

میکسیکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء) میکسیکو کی اداکارہ کیٹ ڈیل کیسٹیلو کو منشیات کے بڑے تاجر ہواکن ال چیپو گسمان کے ساتھ روابط کی وجہ سے پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا ہے۔58 سالہ گسمان کو8 جنوری کو ان کی آبائی ریاست سنالوا کے ساحلی شہر لاس موچس سے گرفتار کیا گیا تھا اور میکسیکو کی حکومت انھیں امریکہ کے حوالے کرنے پر غور کر رہی ہے۔

اداکارہ کیسٹیلو نے گذشتہ برس اکتوبر میں منشیات کے تنظیموں کی کارٹیل سینالوا کے سربراہ گسمان اور ہالی وڈ کے اداکار شان پین کے درمیان ملاقات طے کرائی تھی۔ڈیل کیسٹیلو اور گسمان کے درمیان دسیوں بار پیغامات کے تبادلے ہوئے جس کے بعد کیسٹیلو اور پین نے شمالی میکسیکو میں ان سے ملاقات کی۔شان پین نے ان کا رولنگ سٹون نامی رسالے کے لیے انٹرویو کیا تھا۔

(جاری ہے)

اداکارہ اور گسمان کے درمیان رابطے کے ذریعے ہی میکسیکو کی پولیس ان تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی۔اٹارنی جنرل نے اریلائی گومیز نے کہا ہے کہ سکیورٹی اہلکار گسمان کے وکیل کا تعاقب کر تے ہوئے شان پین اور ڈیل کیسٹیلو تک پہنچے۔موبائل فون سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ گسمان شان پین سے واقف نہیں تھے اور یہ کہ وہ اداکارہ کیسٹیلو پر فدا تھے کیونکہ وہ میکسیکو میں بہت مقبول ہیں۔

کیسٹیلو کو منشیات کے باس کے ان کے کردار کے لیے شہرت ملی تھی اور یہ کردار انھوں نے ٹی وی سیریئل ’را ریئنا دل سور‘ یعنی جنوب کی رانی میں ادا کیا تھا۔ایل چیپو ہالی ووڈ سے اپنی زندگی پر مبنی فلم بنوانا چاہتے تھے اور کیسٹیلو نے انھیں بتایا تھا کہ شان پین ان کے خواب کی تکمیل کر سکتے ہیں۔ایل یونیورسل اخبار کے مطابق گسمان نے کہاکہ آپ ہمارے لیے جو کر رہی ہیں اسے چکانے کا میرے پاس کوئی وسیلہ نہیں۔جب ان دونوں کے رابطے پر افواہ کے بازار گرم ہوئے تو کیسٹیلو نے ایک ٹویٹ کے ذریعے 13 جنوری کو کہا کہ وہ اپنا موقف جلد ہی بیان کریں گی۔میکسیکو کے سرکاری وکیل نے کہا ہے کہ کیسٹیلو امریکہ میں ہیں اور ان سے لاس اینجلس میں ان کے سفارت خانے میں پوچھ گچھ کی اجازت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :