ڈرامہ’ ’مور محل“ کا حصہ بننے پر خوش قسمت محسوس کرتا ہوں‘گلوکارعمیر جسوال

منگل 19 جنوری 2016 15:27

ڈرامہ’ ’مور محل“ کا حصہ بننے پر خوش قسمت محسوس کرتا ہوں‘گلوکارعمیر ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء)پاکستانی گلوکار عمیر جسوال گلوکاری کے بعد اداکاری میں بھی اپنا لوہا منوانے کے لیے تیار ہیں اور بہت جلد ہدایت کار سرمد کھوسٹ کے ڈرامے ’مور محل‘ میں اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے عمیر کا کہنا تھا کہ ڈرامہ’ ’مور محل“ کا حصہ بننے کے بعد وہ خود کو کافی خوش قسمت محسوس کر رہے ہیں-ان کا کہنا تھاکہ میں پاکستانی ٹیلی ویژن کی اب تک کی سب سے بڑی پروڈکشن کا حصہ بن کر کافی فخر محسوس کر رہا ہوں۔

(جاری ہے)

میں انڈسٹری کے کچھ بہترین اداکاروں کے ساتھ اسکرین پر کام کروں گا۔ سرمد ایک بہترین کہانی نگار ہیں اور میں بہت جلد ناظرین کے ساتھ اس پراجیکٹ کو شئیر کرنا چاہتا ہوں۔مارچ میں ریلیز کیے جانے والے اس ڈرامے میں عمیر، میشا شفیع کے ہمراہ نواب صاحب کے کردار میں نظر آئیں گے۔6 ماہ سے جاری اس ڈرامے کی شوٹنگ کے لیے اداکاروں کو اردو زبان کے ساتھ خود کو واقف کرنے کے لیے سرمد صہبائی کے ہمراہ دو ماہ کی ورک شاپ رکھی گئی۔”مور محل“ کے ساتھ ساتھ عمیر جسوال ڈاکٹر وقاص رانا کی فلم ’یلغار‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے جس کی ریلیز بھی اسی سال متوقع ہے۔