فاسٹ باؤلر وہاب ریاض پریکٹس سیشن کے دوران زخمی ہوگئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 19 جنوری 2016 15:28

فاسٹ باؤلر وہاب ریاض پریکٹس سیشن کے دوران زخمی ہوگئے

ہیملٹن(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار19جنوری- 2016ء) قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے زخمی ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف جمعے کو شیڈول تیسرے ٹی ٹونٹی میچ کے لیے قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن کے دوران آل راؤنڈر عامر یامین کی گیند وہاب ریاض کی کہنی پر لگی جس کے بعد ان کی کہنی کی آئسنگ کی گئی ، ٹیم مینجمنٹ کا کہناہے کہ 30سالہ فاسٹ باؤلر کی انجری معمولی نوعیت کی ہے اور وہ جلد ہی دوبارہ اپنی ٹریننگ شروع کر دیں گے ۔