چین میں 2015آتشزدگی سے 1772اموات ہوئیں

منگل 19 جنوری 2016 16:23

چین میں 2015آتشزدگی سے 1772اموات ہوئیں

بیجنگ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء /شنہوا ) وزارت تحفظ عامہ کی طرف سے منگل کو جاری کیے جانے والے اعدادوشمار کے مطابق چین میں 2015میں آگ لگنے کے واقعات سے 1772اموات ہوئیں جو کہ چار فیصد سالانہ کی کمی ہے ۔وزارت کے ایک اعلامیہ کے مطابق گذشتہ سال آتشزدگی کے قریباً338000 واقعات ہوئے جس کی وجہ سے 3.9بلین یوژان ( 1600ملین امریکی ڈالر ) کا مجموعی معاشی نقصان ہوا۔

رپورٹ کے مطابق آتشزدگی کی وجہ سے مجموعی طورپر 1112افراد زخمی ہوئے جو کہ 26.5فیصد کی کمی ہے ۔

(جاری ہے)

قریباً70فیصد اموات رہائشی علاقوں میں آتشزدگی کی وجہ سے ہوئی ہیں ۔گذشتہ سال میں آتشزدگی کے زیادہ تر واقعات ژی جیانگ ،جیانگ سو اور لیاننگ صوبوں میں ہوئے ،ہر صوبے سے آتشزدگی سے 15000سے زائد واقعات ہوئے ۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ موسم بہار اور موسم سرما دو موسم ہیں جب آتشزدگی کے زیادہ واقعات ہوتے ہیں ان میں فروری سرفہرست ہے ،اس مہینے میں آتشزدگی کے 4000سے زائد واقعات کی اطلاع ملی ہے ۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ برقی آلات کے نہ درست استعمال کی وجہ سے آتشزدگی کے تمام واقعات کا 30 سے زیادہ واقعات رونما ہوئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :