بحیثیت پاکستانی ہمیں ذاتی ، گروہی اور سیاسی مفادات کو پس پشت ڈال کر ملک کے مفاد کو مقدم رکھنا چاہیے ‘ راجہ اشفاق سرور
منگل 19 جنوری 2016 16:33
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء )صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل راجہ اشفاق سرورنے کہا ہے کہ حکومت پنجاب جی ایس پی پلس سٹیٹس سے بھرپور استفادہ اور مقامی طور پر تیار کردہ مصنوعات کی یورپی ممالک کو ایکسپورٹ میں اضافہ ممکن بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کررہی ہے‘چین پاکستان اقتصادی راہدی منصوبے سے پاکستان خطہ میں معاشی و تجارتی سرگرمیوں کامرکز بن جائے گا اور مزدور طبقے کے لیے ملازمت کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے‘ حکومت پنجاب صنعتی ترقی کے ساتھ ساتھ مزدوروں اور محنت کشوں کی فلاح و بہبود اور حقوق کے تحفظ کے لیے آجر اور اجیر سمیت تمام سٹیک ہولڈرز سے بھرپور مشاورت کررہی ہے۔
انہوں نے یہ بات جی ایس پی پلس سٹیٹس پر پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کی رپورٹ پرمنعقدہ مشاورتی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔(جاری ہے)
پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے صدر ظہور احمد اعوان، سیکرٹری محکمہ لیبر علی سرفراز،جرمن ادارے ایف ای ایس کے عبدالقادر، چوہدری نسیم، ڈاکٹر جاوید گل اور پنجاب بھر کی مزدور تنظیموں کے نمائندوں نے سیمینار میں شرکت کی۔
سیمینار میں جی ایس پی پلس بارے تحریر کردہ رپورٹ کے مندرجات پر اظہار خیال کیا گیا اور مزدور طبقہ کے مسائل ، لیبر سٹینڈرز پر عملدرآمد اور پاکستان کے لیے جی ایس پی پلس درجہ برقرار رکھنے کے لیے تجاویزٹھوس پیش کی گئیں۔راجہ اشفاق سرور نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت پاکستانی ہمیں ذاتی ، گروہی اور سیاسی مفادات کو پس پشت ڈال کر ملک کے مفاد کو مقدم رکھنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ لیبر و انسانی وسائل نے مزدور طبقے کے فلاح و بہبود کے لیے لیبر پالیسی ، ڈومیسٹک ورکر ز پالیسی منظورکروائی جبکہ ہوم بیسڈ ورکرز پالیسی ڈرافٹ بھی برائے منظوری کابینہ کو بھجوایا جاچکاہے۔ انہوں نے کہا کہ بھٹہ مزدوروں کے بچوں کو سکولوں میں داخل کروا کر مفت تعلیم ، کتابیں ، یونیفارم، ٹرانسپورٹ ، وظیفہ اور ان کے والدین کو علاج معالجہ کی مفت سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ راجہ اشفاق سرور نے کہا کہ پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کی رپورٹ میں ان مثبت اقدامات کو بھی شامل کیاجانا چاہیے تھا تاکہ بین الاقوامی پلیٹ فارم پاکستان کا مثبت تشخص ابھر کر سامنے آتا۔مزید اہم خبریں
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.