ڈاریکٹر جنرل پاکستان کی گریڈ 22 میں ترقی ریڈیو پاکستان لاہور کے فنکاروں کی مبارکباد

منگل 19 جنوری 2016 16:53

لاہور((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 جنوری۔2016ء) سیدعمران گردیزی، ڈاریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان کو گریڈ 21سے 22 میں ترقی دے دی گئی ہے۔ جس پر ریڈیو پاکستان کی فنکاروں نے انھیں مبارکباد دی ہے۔ جناب گردیزی نے ریڈیو کے فنکاروں اور ریڈیو پاکستان کی ترقی کے لئے اہم اقدامات کیے ہیں۔جن میں نئے ریڈیو اسٹیشنز کا قیام، نئے ایف ایم چینلز کا اجراء فنکاروں کے معاوضے میں ڈیڑھ گنا اضافہ اور اُن کی فلاح و بہبودکے منصوبوں پر عمل در آمد شامل ہیں۔

(جاری ہے)

عمران گردیزی نے خاص طور پر ریڈیو ڈرامہ کی ترقی کے لیے مثبت کردار ادا کیا ہے۔ قومی نشریاتی رابطے پر اور علاقائی زبانوں میں اپنے متعلقہ اسٹیشنز سے اب ڈرامے باقاعدہ ہر ہفتے نشر ہوتے ہیں۔ ریڈیو پروگرام کا معیار بھی بہتر ہوا ہے۔ اور سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ ریڈیو کے مراکز کو نئی مشینری اور آلات بھی فراہم کیے گیے ہیں جن سے نشریاتی معیار بہتر ہوا ہے۔ ریڈیو پاکستان لاہور کے فنکاروں نے سید عمران گردیزی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اُنھیں مبارک باد پیش کی ہے۔

متعلقہ عنوان :