پنجاب بھر میں سائن فلو سے 12سے زائد ہلاکیں،محکمہ صحت پنجاب نے اپنی بند آنکھیں کھول لیں

مرض کی روک تھام کے لیے اقدامات بارے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل

منگل 19 جنوری 2016 16:56

لاہور((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 جنوری۔2016ء) پنجاب بھر میں سائن فلو سے ہونے والی 12سے زائد ہلاکتوں کے بعد محکمہ صحت پنجاب نے اپنی بند آنکھیں کھول لی ہیں اور محکمہ صحت پنجاب نے سائن فلو کی روک تھام کے لیے اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس کے سربراہ مشیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق ہونگے۔

(جاری ہے)

کمیٹی شہریوں کو سائن فلو سے محفوظ بنانے کے لیے حفاظتی اقدامات پروٹوکول واضح کریگی۔

کمیٹی میں ڈبلیوایچ او یونیف اور گادی کے نمائندوں کے علاوہ پانچ پروفیسر ڈاکٹرز بھی شامل ہونگے۔ ڈاکٹروں میں پروفیسر ڈاکٹر فیصل مصود، پروفیسر ڈاکٹر کامران چیمہ، پروفیسر ڈاکٹر ثاقب، ڈاکٹر معاذ، ڈاکٹر روبیہ سہیل اور دیگر شامل ہیں کمیٹی شہریوں کو انسداد ساکن فلو ویکسین کے لیے سفارشات بھی مرتب کرے گی۔

متعلقہ عنوان :