عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمت 44 فیصد کم،پاکستان میں 8.5 فیصد اضافہ

منگل 19 جنوری 2016 17:02

عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمت 44 فیصد کم،پاکستان میں 8.5 فیصد اضافہ

اسلام آباد((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 جنوری۔2016ء) ایک سال پہلے جنوری 2015 میں پاکستان میں پٹرول کی قیمت 70.29 فی لیٹر تھی جب کہ اب جنوری 2016 میں پاکستان میں پٹرول کی قیمت 76.26 روپے ہے۔ ایک سال کے دوران پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 8.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔جنوری 2015 میں عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمت 44.70 ڈالر فی بیرل تھی جبکہ اب جنوری 2016 میں عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمت 25 ڈالر فی بیرل تک آگئی ہے۔

ایک برس میں عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمت میں 44 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جبکہ پاکستان میں اس کے برعکس 8.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔2014 میں پاکستان میں پٹرول کی روزانہ کی کل کھپت 434,000 بیرل تھی اور 2014 میں عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمت 96.29 ڈالر فی بیرل تھی اْس حساب سے پاکستان میں 15 ارب ڈالر کا پٹرول استعمال کیا گیا۔

(جاری ہے)

2016 میں بھی کم و بیش 434,000 بیرل روزانہ کے حساب سے استعال ہوا ہے۔

جبکہ عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمت 25 ڈالر فی بیرل تک آگئی ہے۔ 2014 سے 2016 تک کی اس پٹرول کی کمی کی وجہ اور پاکستان میں تیل کی قیمتیں زیادہ ہونے کی وجہ سے حکومت کو 11 ارب ڈالر کا فائدہ ہوا ہے۔ وہ 11 بلین ڈالر کدھر گیے جو پاکستانی عوام پر پٹرول کی مہنگی قیمتوں کا بوجھ ڈال کر بچائے گے؟ اس رقم کا کوئی حساب نہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ عوام کو بتائے کہ یہ $11 ڈالر کدھر گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :