پاکستانی نژاد اینی زیدی نے بہترین برطانوی فٹبال کوچ کا ایوارڈ جیت لیا
منگل 19 جنوری 2016 17:09
لندن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار19جنوری- 2016ء) مڈلینڈز سے تعلق رکھنے والی پاکستانی نژاد برطانوی اینی زیدی پہلی جنوبی ایشیائی خاتون فٹ بال کوچ ہیں جنھوں نے اسپورٹس ویمن آف دی ائیر 2015کا ایک ٹاپ ایوارڈ اپنے نام کیا ہے ۔ 31 سالہ اینی زیدی مڈلینڈز کی پہلی تربیت یافتہ مسلمان کوچ ہیں جنھوں نے فٹبال ایسوسی ایشن سے کوچنگ کا سرٹیفیکٹ بیج ٹو حاصل کیا ہے ۔
اینی زیدی نے حال ہی میں برطانوی میڈیا کی طرف سے سپورٹس ویمن آف دی ائیر کے لیے ٹیلی وژن کی پہلی سپورٹس صحافی کے نام سے منسوب ہیلن رولاسن ایوارڈ جیتا۔ وہ فٹ بال کوچنگ کا لائسنس یو ای ایف اے بی مکمل کرنے کی تیاریاں کر رہی ہیں جسکے ساتھ انھوں نے پروفیشنل کلب کے پیشہ ور کھلاڑیوں کی کوچ بننے کی جانب ایک قدم اور آگے بڑھایا ہے ۔(جاری ہے)
اینی کے مطابق جب وہ سنڈے لیگ ٹیم کے چار سو مرد منیجرز کے درمیان واحد خاتون منیجر تھیں تو انھیں منیجرز اور کھلاڑیوں کے صنفی اور نسلی تبصروں کو برداشت کرنا پڑا جو ان سے ہاتھ ملانا تک پسند نہیں کرتے تھے تاہم ہر طرح کی بدسلوکی کے باوجود انھوں نے اپنے خوابوں کو ادھورا نہیں چھوڑا اور فٹبال کوچ بننے کے خواب کو پورا کیا ۔
اینی کے مطابق برطانوی مسلم خاندان کی لڑکی کا فٹ بال کھیلنا آسان نہیں تھا اسی لیے انہیں سکول فٹبال ٹیم کے ساتھ کھیلنے کی اجازت بھی نہیں ملی ۔ اپنے مستقبل کے بارے میں اینی زیدی کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ سے برطانیہ کے سب سے کامیاب پروفیشنل فٹ بال کلب آرسنل میں مردوں کی ٹیم کے لیے کوچ بننے کا خواب دیکھ رہی ہیں اور اگر یہ موقع انھیں مل جاتا ہے تو یہ ان کی زندگی کی سب سے بڑی کامیابی ثابت ہو گی ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
راولپنڈی میں بارش، پاک نیوزی لینڈ میچ دوبارہ شروع ہو سکے گا یا نہیں؟
-
کیویز کیخلاف پہلے میچ کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈیبیو
-
ویسٹ انڈیزویمینز ٹیم نے پاکستان ویمینز ٹیم کو پہلےایک روزہ بین الاقومی میچ میں 113 رنز سے شکست دے دی
-
سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی
-
آئی سی سی ایونٹ میں شرکت، ونواٹو کی ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور
-
بارسلونا اوپن ، مارشل گرانولرزاورہوراشیوزیبالوس کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے
-
سابق آسٹریلوی کرکٹرمائیکل سلیٹرجیل منتقل
-
سیف گیمز کے انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا، رانا مشہود
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.