جی او آر پولیس چوکی سے بازیاب کرائے جانے والے پولیس کانسٹیبل مقصود رہا

منگل 19 جنوری 2016 17:14

لاہور((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 جنوری۔2016ء) لاہور کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہدہ سعید نے کیس کی سماعت کی۔عدالتی حکم پر بیلف نے جی او آر پولیس چوکی پر چھاپا مار کر مقصود نامی کانسٹیبل کو برآمد کر کے عدالت میں پیش کیا۔

(جاری ہے)

کانسٹیبل مقصود نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے ڈی آئی جی سکیورٹی کے ایماء پر سات یوم سے اسے چوکی میں بند کر رکھا ہے جس کی وجہ سے اس کا اپنے گھر سے بھی کوئی رابطہ نہیں جبکہ اسکے بچے بھی سات یوم سے سکول نہیں جا سکے۔

ڈی ایس پی سکیورٹی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پولیس کانسٹیبل مقصو د کو اچھی کارکردگی کی بناء پر کام سے روک کر چوکی میں بٹھا رکھا تھا حبس بیجا کی درخواست بے بنیاد دائر کی گئی ہے۔عدالت نے جی او آر پولیس چوکی سے بازیاب کرائے جانے والے پولیس کانسٹیبل مقصود کو فوری طور پر رہا کر دیا۔عدالت نے رہائی پانے والے پولیس کانسٹیبل کو پولیس افسران کے خلاف کاروائی کے لئے سروس ٹربیونل سے رجوع کرنے کی ہدائت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

متعلقہ عنوان :