آسٹریلین اوپن کا پہلا بڑا اپ سیٹ ، عالمی نمبر ایک رافیل نڈال پہلے راوٴنڈ سے باہر

فرانس کے فرنینڈو ورڈیسکو نے نڈال کو 6-7،4-6،2-6 سے شکست دی

منگل 19 جنوری 2016 17:36

آسٹریلین اوپن کا پہلا بڑا اپ سیٹ ، عالمی نمبر ایک رافیل نڈال پہلے راوٴنڈ ..

میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 جنوری۔2016ء) آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں سابق عالمی نمبر 1سپین کے رافیل نڈال پہلے ہی راوٴنڈ میں شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

سال کے پہلے گرینڈ سلام میں 30سالہ رافیل نڈال کامقابلہ فرانس کے فرنینڈو ورڈیسکو سے ہوا ، میچ کے پہلے راوٴنڈ میں سخت مقابلے کے بعد ورڈیسکو نے نڈال کو 7-6سے شکست دی ، 14بار کے گرینڈ سلام چیمپئن نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے ورڈیسکو کواگلے دو سیٹس میں 6-4اور 6-3سے شکست د ے کر ایک کے مقابلے میں 2سیٹس کی برتری حاصل کی ، فرڈیسکو نے اگلے دونوں سیٹس میں 6-4اور 6-2سے کامیابی حاصل کرکے میچ اپنے نام کیا۔ ۔

متعلقہ عنوان :