پاکستانی نژاد اینی زیدی نے بہترین برطانوی فٹبال کوچ کا ایوارڈ جیت لیا

ہمیشہ سے برطانیہ کے سب سے کامیاب پروفیشنل فٹ بال کلب آرسنلمیں مردوں کی ٹیم کے لیے کوچ بننے کا خواب دیکھ رہی تھی ، اینی زیدی

منگل 19 جنوری 2016 19:51

پاکستانی نژاد اینی زیدی نے بہترین برطانوی فٹبال کوچ کا ایوارڈ جیت لیا

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 جنوری۔2016ء) مڈلینڈز سے تعلق رکھنے والی پاکستانی نڑاد برطانوی اینی زیدی پہلی جنوبی ایشیائی خاتون فٹ بال کوچ ہیں جنھوں نے اسپورٹس ویمن آف دی ائیر 2015کا ایک ٹاپ ایوارڈ اپنے نام کیا ہے۔ 31 سالہ اینی زیدی مڈلینڈز کی پہلی تربیت یافتہ مسلمان کوچ ہیں جنھوں نے فٹبال ایسوسی ایشن سے کوچنگ کا سرٹیفیکٹ بیج ٹو حاصل کیا ہے۔

اینی زیدی نے حال ہی میں برطانوی میڈیا کی طرف سے سپورٹس ویمن ا آف دی ائیر کے لیے ٹیلی وڑن کی پہلی سپورٹس صحافی کے نام سے منسوب ہیلن رولاسن ایوارڈ جیتا۔ وہ فٹ بال کوچنگ کا لائسنس یو ای ایف اے بی مکمل کرنے کی تیاریاں کر رہی ہیں جسکے ساتھ انھوں نے پروفیشنل کلب کے پیشہ ور کھلاڑیوں کی کوچ بننے کی جانب ایک قدم اور آگے بڑھایا ہے۔

(جاری ہے)

اینی کے مطابق جب وہ سنڈے لیگ ٹیم کے چار سو مرد منیجرز کے درمیان واحد خاتون منیجر تھیں تو انھیں منیجرز اور کھلاڑیوں کے صنفی اور نسلی تبصروں کو برداشت کرنا پڑا جو ان سے ہاتھ ملانا تک پسند نہیں کرتے تھے تاہم ہر طرح کی بدسلوکی کے باوجود انھوں نے اپنے خوابوں کو ادھورا نہیں چھوڑا اور فٹبال کوچ بننے کے خواب کو پورا کیا۔

اینی کے مطابق برطانوی مسلم خاندان کی لڑکی کا فٹ بال کھیلنا آسان نہیں تھا اسی لیے انہیں سکول فٹبال ٹیم کے ساتھ کھیلنے کی اجازت بھی نہیں ملی۔ اپنے مستقبل کے بارے میں اینی زیدی کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ سے برطانیہ کے سب سے کامیاب پروفیشنل فٹ بال کلب آرسنلمیں مردوں کی ٹیم کے لیے کوچ بننے کا خواب دیکھ رہی ہیں اور اگر یہ موقع انھیں مل جاتا ہے تو یہ ان کی زندگی کی سب سے بڑی کامیابی ثابت ہو گی۔ ۔

متعلقہ عنوان :