علماء ورلڈ پاسبان ختم نبوت کا سعودیہ ،ایران تنازعہ کے خاتمہ کیلئے مظاہرہ
تنازعہ کی آڑ میں مسلمانوں میں شیعہ سنی تفریق اور فرقہ واریت پنپنے نہیں دینگے ، علامہ ممتاز اعوان مسلم ممالک کی لڑائی سے عالم کفر فائدہ اٹھائیگااور مسلمان کمزور ہونگے،چاروں مکاتب فکر علماء
منگل 19 جنوری 2016 20:03
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 جنوری۔2016ء) چاروں مکاتب فکر علماءِ ورلڈ پاسبان ختم نبوت نے سعودی عرب اور ایران تنازعہ اور اسکے تناظر میں پیدا ہونیوالی فرقہ واریت کے خاتمے اور مسلکی ہم آہنگی و رواداری کیلئے لاہور پریس کلب کے باہر قائد ورلڈ پاسبان علامہ محمد ممتاز اعوان کی قیادت میں ایک مشترکہ امن و یکجہتی مظاہرہ کیا اور ایران ، سعودیہ کشیدگی کے خاتمے کیلئے بھرپور نعرہ بازی کی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے چاروں مکاتب فکر کے علماء نے وزیر اعظم میاں نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سعودی عرب،ایران کشیدگی کے خاتمے کے ضمن میں ثالثی دورہ جدہ و تہران کا بھرپور خیر مقدم کیا اور کہا کہ ان حالات میں مسلم امہ کے اتحاد و قیادت کیلئے پاکستان کا ثالثی کردار انتہائی سنگ میل ثابت ہوگا علامہ ممتاز اعوان نے کہا کہ اس تنازعہ کی آڑ میں مسلمانوں میں شیعہ سنی تفریق اور فرقہ واریت ہرگز نہیں پنپنے دینگے دنیابھر میں شیعہ سنی کی تقسیم اور فساد امریکن سی آئی اے کا ایجنڈا ہے جسکا مقصد مسلمانوں کو با ہم لڑا کر اسلام کو بدنام اور مسلمانوں کو کمزور کرنا ہے اور اس طرح دو بڑے اسلامی برادر ملکوں میں لڑائی سے عالم کفر فائدہ اٹھائیگا اور مشرق وسطیٰ کے وسائل اور تیل پر قبضہ کریگا جو مسلمانوں کی تباہی کا موجب بنے گا چاروں مکاتب فکر کے علماء نے سعودی عرب اور ایران سے اپیل کی کہ وہ موجودہ بین الاقوامی حالات کا صحیح ادارک کرتے ہوئے مسلم امہ کے وسیع تر مفاد میں کشیدگی ختم کرکے اتحاد کی جانب بڑھیں علماء نے تمام مکاتب فکر کے مسلمانوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنی اپنی صفوں میں مکمل اتحاد و اتفاق کو قائم رکھیں اور وہ ایران، سعودیہ سیاسی اختلاف کو مسلکی یا فرقہ وارانہ رنگ نہ دیں اور مسلمانوں کو تقسیم کرنیکی تمام سازشیں ناکام بنا دیں اورملک کے وسیع تر مفاد میں ملکی سیاسی و عسکری قیادت کے کردار کی تقلید کریں جو اہم قومی فریضہ ہے۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.