موبائل فون ، ٹائرز، جنریٹرز اور سگریٹس کی سمگلنگ فوری روکی جائے،ناصر حمیدخاں

اسمگلنگ کے باعث حکومتی خزانے کو سالانہ اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے، پاکستان آٹو موبائل سپیئرپارٹس امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن

منگل 19 جنوری 2016 20:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 جنوری۔2016ء) موبائل فون ، ٹائرز، جنریٹرز ، سگریٹس کی اسمگلنگ سے حکومت خزانے کو اربوں روپے کے نقصان ہوتا ہے مگر کوئی ایکشن پلان تیار نہیں کیا جاتا جو لمحہ فکریہ ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارممبر لاہور چیمبرز آف کامر س اینڈ انڈسٹری و پاکستان آٹو موبائل سپیئرپارٹس امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن ناصر حمیدخاں نے ایوان ہائے صنعت و تجارت میں آن لائن سے گفتگو میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک انداز کے مطابق صرف 11اشیاء کی سمگلنگ سے حکومت کو سالانہ دو سو ارب روپے کے نقصان کا سامنا ہے ۔حکومت کوئی ایسا سیٹ اپ بنائے جو ایماندار تاجر جو حکومتی ڈیوٹی ادا کرکے اشیاء منگواتے ہیں وہ مارکیٹ میں غیر قانونی طور پر اسمگل کیے گئے سامان کی فروخت کا مقابلہ کرسکیں

متعلقہ عنوان :