آرمی چیف راحیل شریف کی ایران کے سپریم لیڈر کے ملٹری ایڈوائزر سے ملاقات

muhammad ali محمد علی منگل 19 جنوری 2016 20:50

آرمی چیف راحیل شریف کی ایران کے سپریم لیڈر کے ملٹری ایڈوائزر سے ملاقات
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 جنوری 2016ء) آرمی چیف راحیل شریف کی ایران کے سپریم لیڈر کے ملٹری ایڈوائزر سے ملاقات ہوئی ہے۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف راحیل شریف کی ایران کے سپریم لیڈر کے ملٹری ایڈوائزر سے تہران میں ملاقات ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں علاقائی سیکورٹی کی صورتحال سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران آرمی چیف نے علاقائی استحکام کیلئے سعودی عرب اور ایران کے درمیان بہتر تعلقات کی ضرورت ہر زور دیا۔