وزیر اعظم اورآرمی چیف کی ایران اور سعودی عرب کی قیادت سے براہ راست مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہیں ،اس سے اسلامی دنیا میں پاکستان کی اہمیت میں اضافہ ہو گا ، امن پسند ریاست کے طور پر پاکستان کاکردار اجا گر ہو گا، عالمی برادری امن کوششوں میں پاکستان کی مکمل حمایت کرے

جمعیت علماء اسلام کے سر براہ مولانا فضل الرحمن کی میڈیا سے گفتگو

منگل 19 جنوری 2016 21:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء) جمعیت علماء اسلام کے سر براہ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ جے یو آئی وزیر اعظم اورآرمی چیف کی ایران اور سعودی عرب کی قیادت سے براہ راست مذاکرات کرنے کے فیصلہ کا خیرمقدم کرتی ہے، ان کے اس اقدام سے خطے اور بالخصوص اسلامی دنیا میں پاکستان کی اہمیت میں اضافہ ہو گا ، ایم امن پسند ریاست کے طور پر پاکستان کاکردار اجا گر ہو گا، اس وقت عالمی برادری کا فرض بنتا ہے کہ وہ پاکستان کی کوششوں میں اسکی مکمل حمایت اورتعاون کرے۔

(جاری ہے)

وہ منگل کو لاہور میں قاری ثناء اﷲ مر حوم کی تعزیت اورصاحبزادہ رشید احمد کی بیمار پرسی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے اس موقع پرصا حبزادہ سعید احمد ،محمد ضیاء اﷲ ،محمد افضل خان،حا فظ نصیر احمد ،حا فظ عبد الصمد ،محمد اسدمنظور ،محمدعثمان اور دیگر مو جو د تھے مولا نا فضل الرحمن نے کہاکہ وزیر اعظم اور آر می چیف کے دورہ سعودی عرب اور ایران کی مکمل حمایت کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ امت مسلمہ میں پاکستان کا جو مقام ہے اس کا تقاضاہے کہ باہمی خیر سگالی کا ماحول پیدا کیا جا ئے انہوں نے کہاکہ اتحاد امت امت کے لیئے یہ دورہ انتہائی اہم ہے وزیراعظم نواز شریف اور آر می چیف نے جو اقدام کیا ہے وہ پاکستانی کامصالحتی کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے مو لا نا فضل الرحمن نے کہاکہ اقتصادی راہداری منصوبے پر سیا سی جماعتوں کے تحفظا ت سنگین نو عیت کے نہیں انہوں نے کہاکہ اس منصوبے کو کالاباغ ڈیم کے ساتھ تشبیہ نہ دی جائے انہوں نے کہاکہ اس منصوبے چین شامل ہے اوروہ پہلی بار اتنی بڑی سر مایہ کاری کررہا ہے اس لیئے ا سے نا راض نہیں کر نا چاہیے انہوں نے کہاکہ سیا سی جماعتوں کے تحفظات کو وزیراعظم کے سامنے رکھے ہیں ان کے ازالے پر بات ہوئی اصل مسئلہ اعتماد کا فقدان ہے وہ دور ہو جائے تو سارے مسائل حل ہو جائیں گے ۔