سوائن فلو سے مشتبہ مریضوں کی ہلاکتوں کی تحقیقات کے لئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر

منگل 19 جنوری 2016 21:36

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء) سوائن فلو سے مشتبہ مریضوں کی ہلاکتوں کی تحقیقات کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اموات ہورہی ہے اور معلوم نہیں اموات کی وجوہات کیا ہیں اس لیے ضروری ہے کہ اموات کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کی جائیں تاکہ معلوم ہو سکے کہ اموات کی وجہ سوائن فلو ہے یا کچھ اور۔ درخواست گزار کی جانب سے الزام لگایا گیا ہے کہ ہسپتالوں میں مکمل سہولیات کیوں فراہم نہ کی گئیں۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ اموات کی تحقیقات کے بعد اموات کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔