نیویارک میں امریکی کمپنی نے نوکری پیشہ مرد حضرات کیلئے تسکین کے حصول کیلئے انتہائی قابل اعتراض سہولت کا آغاز کر دیا

muhammad ali محمد علی منگل 19 جنوری 2016 22:14

نیویارک میں امریکی کمپنی نے نوکری پیشہ مرد حضرات کیلئے تسکین کے حصول ..
نیویارک(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19جنوری 2016 ء) نیویارک میں امریکی کمپنی نے نوکری پیشہ مرد حضرات کیلئے تسکین کے حصول کیلئے انتہائی قابل اعتراض سہولت کا آغاز کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک امریکی کمپنی نے ملک کے سب سے بڑے شہر اور تجارتی مرکز نیویارک میں مردوں کو خودلذتی کا موقع فراہم کرنے کے لیے بازار کے بیچ ایک بوتھ قائم کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس بوتھ کا نام ”گائے فائی“(Guyfi) رکھا گیا ہے۔

یہ بوتھ ایک فون بوتھ کی طرح کا ہے جس کے اندر ایک کرسی اور لیپ ٹاپ رکھا ہوا ہے۔ کمپنی کی جانب سے اس سروس کو استعمال کرنے والوں سے کوئی معاوضہ وصول نہیں کیا جا رہا۔ کمپنی کے نمائندے کا کہنا ہے کہ مردوں کے لیے اپنی دیکھ بھال کرنا بہت ضروری ہے، اس سے وہ صحت مند رہتے ہیں اور کام پر زیادہ توجہ دے پاتے ہیں۔ اسی مقصد کیلئے انہوں نے یہ سہولت متعارف کروائی ہے۔