دبئی مین نوجوان بھارتی لڑکی زیادتی کا شکار، پاکستانی شخص ملوث

muhammad ali محمد علی منگل 19 جنوری 2016 22:15

دبئی مین نوجوان بھارتی لڑکی زیادتی کا شکار، پاکستانی شخص ملوث
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19جنوری 2016 ء) دبئی میں ایک نوجوان بھارتی لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ دبئی میں مقیم ایک 18 سالہ بھارتی لڑکی کو 3 مردوں کی جانب سے زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والوں میں بنگلہ دیشی اور پاکستانی شخص سمیت ایک اور شخص شامل ہے۔

(جاری ہے)

متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بتایا ہے کہ اس کا بنگلہ دیشی دوست اسے جھانسا دے کے اپنے دوستوں کیساتھ مل کر ویران علاقے المہینسا میں لے گیا۔ وہاں اس نے مجھ سے میرا فون لے لیا اور مجھے کار کی پچھلی سیٹ پر بٹھا کر دیگر دونوں نوجوانوں کے ساتھ باہر چلا گیا۔ کچھ دیر بعد نشے میں دھت تینوں شخص واپس آئے اور مجھے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ متاثرہ لڑکی نے واقعے کے فوری بعد پولیس میں رپورٹ کروا دی جس کے بعد اس کیس میں ملوث ہونے کے الزام میں لڑکی کے بنگلہ دیشی دوست اور اس کے پاکستانی دوست کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جبکہ اس کیس میں ملوث تیسرے شخص کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :