پرویز مشرف کی بریت سے حق آشکارہوگیا،چودھری الطاف شاہد
ہمارے قائد کی والدہ اورہم کارکنان کی دعاؤں نے انہیں انتقام سے بچالیا
منگل 19 جنوری 2016 22:22
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 جنوری۔2016ء) آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے مرکزی چیف ایڈوائزر چودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کی بریت سے حق آشکارہوگیا ۔حکمران اپنے ظلم اورانتقام کی دیواریں بلندکرسکتے ہیں مگرروشنی اورانصاف کاراستہ نہیں روکاجاسکتا۔پرویزمشرف جعلی مقدمات سے مرعوب ہونیوالے نہیں۔پرویز مشرف کادورصدارت آئین وقانون کی حکمرانی اورحق وصداقت کادورتھا۔
انہوں نے خودکوئی ماورائے آئین وقانون اقدام کیا اورنہ اپنے معتمدساتھیوں کوایسا کرنے دیا۔ان کادورحکومت حقیقی معنوں میں گڈگورننس کے تصور پرپورااترتاتھا۔وہ مقامی مسجد میں پرویز مشرف کی بریت کی خوشی میں شکرانے کے نوافل اد کرنے کے بعدوہاں آنیوالے کارکنان سے خطاب کررہے تھے ۔(جاری ہے)
چودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ پرویز مشرف کیلئے جال بچھانے والے دیکھتے رہ گئے ،ہمارے قائد کی والدہ اورہم کارکنان کی دعاؤں نے انہیں انتقام سے بچالیا ۔
ہمارے قائدکے کردارپرانگلی اٹھانے اورجھوٹا الزام لگانے والے اب ان سے باضابطہ معذرت کریں۔انہوں نے کہا کہ یہ جشن منانے کاوقت نہیں کیونکہ تھر اورلاہورمیں معصوم مگرقیمتی جانوں کاضیاع سوگ منانے کامتقاضی ہے۔حکمرانوں کے بچے تودنیا جہاں کی ہرراحت اورنعمت سے لطف اندوزہورہے ہیں جبکہ ناداراورمفلس عوام کے بچوں کودووقت کی روٹی تک نصیب نہیں ہوتی۔ہمارے ہم وطنوں کے گھروں سے جنازے اٹھ رہے ہیں لہٰذاء ہم پرویز مشرف کی بریت کاجشن نہیں منائیں گے۔یہ غمزدہ خاندانوں کے دکھ اورغم میں شریک ہونے کاوقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہورمیں میٹروبس اوراورنج ٹرین منصوبوں کیلئے اربوں روپے ہیں لیکن بچوں کیلئے جدیدطبی سہولیات کافقدان ہے۔انہوں نے کہا کہ اس جدیددورمیں بھی لاہوریعنی پیرس میں بچے خناق کانشانہ بن رہے ہیں۔پرویز مشرف کے دورحکومت میں تھرمیں بچے بھوک سے مارے گئے اورنہ لاہورمیں خناق کی خوراک بنے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
شیر افضل مروت کی حفاظتی ضمانت منظور،پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.