16 طیارے شامل کرنے کے باوجود پی آئی اے کے ریونیو میں مسلسل کمی

باکمال سروس لاجواب لوگ کی تمام تر کوششیں ناکام ہوگئیں، قومی ایئر لائن کے خسارے میں اضافہ،دستاویزات

منگل 19 جنوری 2016 22:32

16 طیارے شامل کرنے کے باوجود پی آئی اے کے ریونیو میں مسلسل کمی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 جنوری۔2016ء) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے ) کے آپریشن میں 16 طیاروں کو شامل کرنے کے باوجود ریونیو میں کمی ہورہی ہے ۔ پی آئی اے کا سال 2015ء میں کل ریونیو 91ارب 48کروڑ رہا ہے جو کہ گزشتہ سات سالوں میں کم ترین ہے پی آئی اے نے سال 2009ء میں 94.56 ارب ، سال 2010ء میں 107.53 ارب ، سال 2011ء میں 116.55 ارب ، سال 2012ء میں 112.13ارب ، سال 2013ء میں 95.77 ارب ، سال 2014ء میں 99.52ارب اور سال 2015ء میں91.48 کے ریونیو اکھٹا کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

آن لائن کو حاصل ہونے والی دستاویزات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ائر لائن کی کارکردگی مایوس کن ہوتی نظر آرہی ہے کیونکہ گزشتہ سات سالوں میں پی آئی اے کی ریونیو میں مسلسل کمی ہوئی ہے باکمال سروس لاجواب لوگ کی تمام تر کوششیں ناکام ہورہی ہیں اور قومی ایئر لائن کے خسارے میں اضافہ ہورہا ہے حکومت نے گزشتہ دو سال میں سولہ طیارے آپریشن میں شامل کرنے کے باوجود ریونیو میں کمی ہوئی ہے سال دو ہزار پندرہ میں پی آئی اے کا کل ریونیو 91.48 ارب روپے رہا ہے جبکہ گزشتہ سال دو ہزار چودہ میں پی آئی کا ریونیو 99.52ارب روپے تھا قومی ایئر لائن میں ہزاروں ملازمین کے باوجود ریونیو بڑھانے میں ناکام ہوگیا ہے پی آئی اے انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے شہرت میں مسلسل کمی ہورہی ہے اور اربوں کی تنخواہیں لینے والے ملازمین خسارہ کم کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں

متعلقہ عنوان :