کراچی، رینجرز کی لیاری میں کارروائی ،2 دہشتگرد ہلاک ،1رینجرز اہلکار زخمی

منگل 19 جنوری 2016 23:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19جنوری۔2016ء) کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز کی کارروائی میں دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے ، ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کا تعلق بابا لاڈلا گروپ سے تھا ۔

(جاری ہے)

منگل کو ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز اہلکاروں نے لیاری کے علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی جس کے نتیجے میں دو دہشتگرد ہلاک ہو گئے ۔ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کا نام عادل اور معیط ہے ۔ جب کہ ان کا تعلق بابا لاڈلا گروپ سے تھا ۔ دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک رینجرز اہلکار زخمی بھی ہوا ۔