انوکھا آتش فشاں پہاڑ جو لاوا نہیں برف اگلتا ہے

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 19 جنوری 2016 23:53

انوکھا آتش فشاں پہاڑ جو لاوا نہیں برف اگلتا ہے

واشگنٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19جنوری۔2016ء)ناسا نے پلوٹو سیارے کی ایسی عجیب و غریب تصویر جاری کی ہے، جس سے اس سیارے کی ایک حٰیرت انگریز خاصیت کا پتہ چلتا ہے۔اس سیارے پر بہت سے انتہائی بڑے بڑے آتش فشاں پہاڑ ہیں، جو لاوہ کی بجائے برف اگلتے ہیں۔ ناسا کا کہنا ہے کہ اگر یہ آتش فشاں واقعی لاوہ کی جگہ برف اگلتا ہے، جیسا کہ سمجھا جا رہا ہے، تو یہ زمین سے باہر خلا میں اب تک کی سب سے انوکھی دریافت ہوگی۔

(جاری ہے)

پلوٹو کی طرف جانے والے خلائی جہاز نیو ہورائزن سے بھیجی گئی تصویر میں نظر آنے پہاڑوں کو کریو والکینو(cryovolcanoe) کا نام دیا گیا ہے۔ پلوٹو کے آتش فشاں پہاڑوں کے برعکس زمین کے آتش فشاں پہاڑوں سے مکس کیا ہوا منجمد پانی، ایمونیا، میتھین اور نائیٹروجن نکلتی ہے۔ تصویر میں نظر آنے والے پہاڑوں کے اس فیچ کو ر رائٹ برادرز کے نام پر رائٹ مونز(Wright Mons) کا نام دیا گیا ہے۔یہ پہاڑ 2.5 میل اونچے اور 90 میل کے رقبے پر پھیلے ہوئے ہیں۔یہ پلوٹو کے مشہور دل کی شکل والے مقام سے کچھ ہی نیچے ہیں۔