ایک آنکھ سے معذور شخص نے پالتو جانور کا انتخاب کرتے ہوئے ایک ہی چیز دیکھی

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 19 جنوری 2016 23:57

ایک آنکھ سے معذور شخص نے پالتو جانور کا انتخاب کرتے ہوئے ایک ہی چیز ..

جارج ٹاؤن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19جنوری۔2016ء)ٹیکساس سے تعلق رکھنےو الے ایک شخص نے ، جو ایک آنکھ سے نابینا ہے، پالتو جانور کےلیے ایسا کتے کا انتخاب کیا جو اس کی طرح ایک آنکھ سے نابینا ہے۔ پالتو کتوں کو دیکھتےہوئے، جب اس کے بچوں نےاشارہ کہ اس میں اور کتے میں ایک مماثلت ہے تو اس شخص نے اسی کتے کا نتخاب کر لیا۔

(جاری ہے)

32سالہ جورڈن ٹرینٹ کی بہن کینڈرا نے ریڈٹ پرجورڈن اور اس کے کتے کے ایک تصویر شیئر کی، جو وائرل ہوگئی۔

تصویر میں جورڈن ایک آنکھ سے نابینا آسٹریلین شیفرڈ کو لیے کھڑا ہے۔ اس کتے کو اس فیملی نے شائنر سولو کا نام دیا ہے۔جورڈن کے بچوں نے اس کتے کے انتخاب کی وجہ بتاتے ہوئے بتایا ، اس سے ہمیں یاد رہے گا کہ ہمارے باپ کی آنکھ بھی 15سال کی عمر میں ایک حادثے میں ضائع ہوگئی تھی۔