چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گرد حملہ، فوج اور پولیس کا مشترکہ آپریشن جاری

muhammad ali محمد علی بدھ 20 جنوری 2016 10:36

چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گرد حملہ، فوج اور پولیس کا مشترکہ ..

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔20جنوری۔2016ء) چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گرد حملے کے بعد فوج اور پولیس کا مشترکہ آپریشن جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے شہر چارسدہ میں واقع باچا خان یونیورسٹی پر آج صبح سویرے دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دہشت گردوں کی جانب سے یونیورسٹی میں اہم پوزیشنز سنبھال کر شدید فائرنگ کی جا رہی ہے جس کے نیتجے میں 5 سیکورٹی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فضل رحیم کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حملے میں کوئی طالب علم زخمی یا ہلاک نہیں ہوا ہے۔ یونیورسٹی سے تمام طالب علموں کو نکالنے کا عمل جاری ہے۔ جبکہ پاک فوج اور پولیس کی کوئیک رسپانس فورس کے دستوں نے یونیورسٹی پہنچ کر دہشت گردوں کیخلاف آپریشن شروع کر دیا ہے۔