باچا خان یونیورسٹی میں درجنوں طالب علموں کے محصور ہونے اور کچھ افراد کی شہادت کی اطلاعات

muhammad ali محمد علی بدھ 20 جنوری 2016 10:46

باچا خان یونیورسٹی میں درجنوں طالب علموں کے محصور ہونے اور کچھ افراد ..

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔20جنوری۔2016ء) باچا خان یونیورسٹی میں درجنوں طالب علموں کے محصور ہونے اور کچھ افراد کی شہادت کی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چارسدہ میں ہونےوالے دہشت گرد حملوں کے بعد افسوسناک خبر آئی ہے۔

(جاری ہے)

دہشت گردوں کے حملے میں یونیورسٹی کے کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر ڈاکٹر حامد شہید ہو گئے ہیں۔ عینی شاہد کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے ڈاکٹر حامد کو سر پر گولی مار کر شہید کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ درجنوں طالب علموں اور دیگر افراد کے یونیورسٹی میں محصور ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔ جبکہ مزید افراد کی شہادت کی اطلاعات بھی آ رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :