چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر حملہ، پاک فوج کے آپریشن میں 2 دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات

muhammad ali محمد علی بدھ 20 جنوری 2016 11:03

چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر حملہ، پاک فوج کے آپریشن میں 2 دہشت ..

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔20جنوری۔2016ء) چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد پاک فوج کے آپریشن میں 2 دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد پاک فوج کی جانب سے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ فوج کے ہمراہ پولیس کی کوئیک رسپانس فورس آپریشن میں حصہ لی رہی ہے۔ آپریشن کے نیتجے میں 2 دہشت گردوں کے ہلاک ہو جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ جبکہ باقی دہشت گردوں کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔