لاہور،سوتیلی ماں کا کمسن بچی پر بہیمانہ تشدد، والدہ اور والد گرفتار

بدھ 20 جنوری 2016 11:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جنوری۔2016ء ) لاہور میں سوتیلی ماں نے کمسن بچی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے والدہ اور والد کو گرفتار کرکے بچی کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کردیا۔ چوہنگ میں شہباز کی دوسری بیوی نے کمسن بچی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

پانچ سالہ مسکان اپنے والد کے ساتھ رہتی تھی۔ ماں اکثر اپنی سوتیلی بیٹی کو تشدد کا نشانہ بناتی رہتی ،ماں نے بچی کو گزشتہ روز بھی شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ بچی کے جسم کے مختلف حصوں پر تشدد کے واضع نشانات موجود تھے ۔ پولیس نے ماں اور اسکے شوہر کو گرفتار کرکے متاثرہ بچی کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :