اسلام آباد: معصوم طلبا اور شہریوں کو مارنے والوں کا کوئی دین اور مذہب نہیں‌ہے۔ وزیراعظم نواز شریف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 20 جنوری 2016 11:30

اسلام آباد: معصوم طلبا اور شہریوں کو مارنے والوں کا کوئی دین اور مذہب ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 جنوری 2016ء) : معصوم شہریوں اور طلبا کو مارنے والوں کا کوئی ایمان اور مذہب نہیں ، ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُر عزم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ہماری قوم کی قر بانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

(جاری ہے)

ترجمان وزیر اعظم ہاﺅس کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف خود صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ وزیر اعظم کو یونیورسٹی میں ہونے والے آپریشن سے متعلق باخبر رکھا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف صورتحال کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دہشت گردوں کے خاتمے کی ہدایت کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :