پریتی زنٹا کا ایک بار پھر بڑے پردے پر جلوہ گر ہونے کا فیصلہ

بدھ 20 جنوری 2016 11:52

پریتی زنٹا کا ایک بار پھر بڑے پردے پر جلوہ گر ہونے کا فیصلہ

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء)پریتی زنٹا نے ایک بار پھر بڑے پردے پر جلوہ گر ہونے کا فیصلہ کرلیا-پریٹی وومن یعنی پریتی زنٹا بھی کاجول اور ایشوریا رائے کی طرح پھر سے بڑے پردے پر جلوہ گر ہونے کی تیاریاں کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

فلمی دنیا سے خاصے عرصے دور رہنے والی پریتی زنٹا فلموں میں واپس آنے کی تیاریاں کررہی ہیں۔ پریٹی زنٹا کی آخری فلم عشق ان پیرس 2013 میں ریلیز ہوئی جو باکس آفس پر بری طرح فلاپ ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق پریتی زنٹا نے ایک بار پھر فلموں میں کام کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے تہم اب دیکھنا یہ ہے کہ ان کی نئی فلم ایشوریا رائے کی طرح ایورج رہتی ہے یا پھر کاجول کی طرح بڑے پردے پر راج کرنے میں کامیاب ہوجاتی ہے۔