چارسدہ یونیورسٹی پر دہشت گردوں‌کا حملہ ، لاہور میں سکیورٹی سخت ، سکیورٹی فورسز کو گشت کی ہدایات بھی جاری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 20 جنوری 2016 11:57

چارسدہ یونیورسٹی پر دہشت گردوں‌کا حملہ ، لاہور میں سکیورٹی سخت ، سکیورٹی ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 جنوری 2016ء) : چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد لاہور میں بھی سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے پولیس افسران اور سکیورٹی فورسز کوشہر بھر میں گشت کرنے اور سکیورٹی کو فول پروف بنانے کی ہدایت کردی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا ہے کہ پولیس افسران خود تعلیمی اداروں کی سکیورٹی چیک کریں۔ انہوں نے شہریوں کو بھی ہدایت کی کہ کسی بھی مشکوک شخص یا سر گرمی سے متعلق فوری طور پر پولیس کو آگاہ کریں۔

متعلقہ عنوان :