انٹر کالجیٹ بوائزاتھلیٹکس چیمپئن شپ کے مقابلے کل شروع ہونگے

بدھ 20 جنوری 2016 12:01

انٹر کالجیٹ بوائزاتھلیٹکس چیمپئن شپ کے مقابلے کل شروع ہونگے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈی ایجوکیشن کے زیراہتمام انٹر کالجیٹ بوائز اتھلیٹکس چیمپئن شپ کے مقابلے کل جمعرات سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہونگے۔

(جاری ہے)

فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈی ایجوکیشن کے ڈائریکٹر سپورٹس غلام مرتضیٰ چیمہ نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ چیمپئن شپ فیڈرل بورڈ سے منسلک کالجز کے کھلاڑی شرکت کریں گے۔ چیمپئن شپ دو روز تک جاری رہے گی۔