ٹینس میں فکسنگ کی خبریں ، سٹار کھلاڑیوں کی جانب سے تردیدی بیانات کا سلسلہ شروع

بدھ 20 جنوری 2016 12:24

ٹینس میں فکسنگ کی خبریں ، سٹار کھلاڑیوں کی جانب سے تردیدی بیانات کا ..

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جنوری۔2016ء)ٹینس میں فکسنگ کی خبریں آنے پر بڑے اور اسٹار کھلاڑیوں کی جانب سے تردیدی بیانات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ایک دن پہلے دنیائے ٹینس میں کھلبلی میچ فکسنگ کی خبر سے مچی ،جس کے بعد کھلاڑی کی جانب سے ری ایکشن کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

(جاری ہے)

سابق ورلڈ نمبر ون راجر فیڈرر کا کہنا ہے کہ وہ جاننا چاہتے ہیں کہ کون کون لوگ میچ فکسنگ میں ملوث ہیں؟ کیا پہلے کبھی میچ فکسنگ ہوئی؟ کیا کوئی سنگلز کھیلنے والاکھلاڑی اس میں ملوث ہوا ؟ کھیلوں کا تقدس برقرار رکھنے کے لئے فکسرز کے نام سامنے لانا ضروری ہیں تاکہ مستقبل میں ایسا نہ ہوا۔

ورلڈ نمبر ٹو اینڈی مرے کہتے ہیں کہ کھلاڑیوں کو اس سے متعلق معلومات دینے کی ضرورت ہے تاکہ آئندہ اس قسم کے واقعات سامنے نہ آئیں۔سیرینا ولیمز نے بھی میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔ ۔