قومی خواتین ویٹ لیفٹنگ ٹیم سیف گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، راشد ملک

بدھ 20 جنوری 2016 12:40

قومی خواتین ویٹ لیفٹنگ ٹیم سیف گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے ..

اسلام آباد ۔ 20 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جنوری۔2016ء) قومی خواتین ویٹ لیفٹنگ ٹیم کے کوچ راشد ملک نے کہا ہے کہ قومی خواتین ویٹ لیفٹنگ ٹیم سیف گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، سیف گیمز آئندہ ماہ 6 فروری سے 16 فروری تک بھارت میں کھیلی جائے گی، گذشتہ روز اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ہے جس میں صائمہ شہزاد، سنیہا غفور، نیلم ریاض، نادیہ مقصود، رابعہ رزاق، سائرہ بانو جدید اور اعلیٰ تربیت حاصل کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیف گیمز میں ویٹ لیفٹنگ کے مقابلے 6 سے 9 فروری تک کھیلے جائیں گے اور جس میں آٹھ ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، مالدیپ، بھوٹان، نیپال ، افغانستان اور بنگلہ دیش شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ قومی خواتین ٹیم پہلی بار سیف گیمز میں شرکت کر رہی ہے اور امید ہے کہ قومی ٹیم سیف گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی،راشد ملک نے مزید کہا کہ مردوں کی قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری ہے ان کھلاڑیوں کوکوچز محمد الیاس بٹ اور علی اسلم تربیت دے رہے ہیں اور کھلاڑی بھی کیمپ میں بھر پور محنت کر رہے ہیں، مردوں کی ٹیم میں عبداللہ غفور، محمد شہزاد، ابوسفیان، عمر رسول لون، محمد طاہر، عثمان امجد راٹھور، اظہر عامر اور نوح دستگیر بٹ شامل ہیں۔